امریکہ کا ویکسینیٹڈ افراد کیلئے سفری پابندیاں ختم کرنیکا فیصلہ

امریکہ کا ویکسینیٹڈ افراد کیلئے سفری پابندیاں ختم کرنیکا فیصلہ

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے نومبر سے ویکسین شدہ افراد پر سے تمام سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ مکمل ویکسین والے مسافر نومبر سے امریکا میں داخل ہوسکیں گے۔عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ گزشتہ سال سے سفری پابندی کے شکار ملکوں سے غیر امریکی شہریوں کو ملک میں آنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔امریکہ اپنی کورونا وائرس سفری پابندیوں میں نرمی کے ساتھ برطانیہ یورپی یونین اور دیگر ممالک کے مسافر کو آنیکی اجازت دیگا۔یوپی یونین کے ممالک کی جانب سے کیے گئے مطالبے کے بعد یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد بہت سے رشتہ دار اور دوست لمبے عرصے بعد مل سکیں گے۔نئے قواعد کے تحت، غیر ملکی مسافروں کو پرواز سے پہلے ویکسینیشن کے ثبوت دکھانے سفر کے تین دن کے اندر منفی کوویڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنے اور اپنے رابطوں کی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔کسی مسافر کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئی پالیسی میں کچھ استثنیٰ بھی شامل ہوں گے، جیسے کہ ان بچوں کے جو ویکسین کے اہل نہیں ہیں ان قواعد سے استثنیٰ دیا جائے گا۔لیکن فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نئے قواعد صرف امریکی منظور شدہ ویکسینوں پر لاگو ہوں گے یاتمام ویکسینوں پر؟ وائٹ ہاوس عہدیدار نے کہا کہ اس کا تعین امریکی مرکز برائے بیماری کنٹرول کرے گا۔

سفری پابندیاں ختم

مزید :

صفحہ اول -