انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا سازش نہیں، برطانوی ہائی کمشنر

   انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا سازش نہیں، برطانوی ہائی کمشنر

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ برطانوی ہائی کمیشن کا نہیں انگلش کرکٹ بورڈ  (ای سی بی)کا ہے۔ منگل کونجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہو ئے کرسچن ٹرنرکا کہنا تھا کہ ای سی بی نے پاکستان کے دورے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر افسوس ہے، یہ افسوس ناک دن ہے، مجھ سے زیادہ کوئی مایوس نہیں۔کرسچن ٹرنرکا کہنا تھا انگلش کرکٹ بورڈ آزاد ادارہ ہے، ای سی بی یہ نہیں کہہ رہا کہ سکیورٹی پرابلم ہے، میں اس معاملے کو سازش نہیں سمجھتا، ہمیں مل کرکام کرنیکی ضرورت ہے کہ آج کا پاکستان سال 2001 سے مختلف ہے۔خیال رہے کہ انگلینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اپنی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ  نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی گذشتہ دنوں ٹاس سے کچھ دیر قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

برطانوی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ اول -