پاکستان اور ازبکستان میں کرکٹ  کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط 

پاکستان اور ازبکستان میں کرکٹ  کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط 

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو کیمپس کا انعقاد کرے گا، جہاں ازبکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تکنیکی، ذہنی اور ٹیکنیکل معاونت فراہم کی جائے گی۔ پی سی بی اپنے سٹاف کو ازبکستان بھی بھیجے گا، جو وہاں کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین سمیت مختلف لیول کے کوچنگ کورسز بھی کروائیں گے۔معاہدے کے تحت پی سی بی ازبکستان کو اینٹی ڈوپنگ، اینٹی کرپشن اور دیگر کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بریفنگ بھی فراہم کریگا۔ پی سی بی ازبکستان کی ٹیم کے پاکستان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت سے متعلق آپشن پر بھی غور کرے گا۔

 ازبکستان کرکٹ

 برطانیہ کی افغان ترجمانوں کی تفصیلات ظاہر کرنیوالی ای میل کی غلطی پر معذرت  

مزید :

صفحہ اول -