بھارت نے کرتار پور راہداری سے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی

  بھارت نے کرتار پور راہداری سے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی

  

 نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے کرتار پور راہداری کے ذریعے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔دربار صاحب کرتار پور میں بابا گورو نانک کی برسی کے دوسرے روز بھی سکھ یاتریوں کی آمد جاری رہی، پہلی بار نگر کیرتن جلوس کیلئے خصوصی نئی بس تیار کی گئی ہے جس میں لاؤڈ اسپیکر اور دیگر سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔صدر پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ کے مطابق پہر نگر کیرتن بس میں پالکی رکھ کر یاتری جلوس کی شکل میں زیرو پوائنٹ بارڈر ٹرمینل تک جائیں گے، جہاں سرحد پار بھارتی یاتری بھی ڈیرہ بابا نانک سے نگر کیرتن جلوس کی رسومات میں شرکت کر سکیں گے۔

بھارت

مزید :

صفحہ اول -