شرح نمو زیادہ ہونا خوش آئند، مہنگائی پوری دنیا کیلئے مسئلہ ہے، شوکت ترین

     شرح نمو زیادہ ہونا خوش آئند، مہنگائی پوری دنیا کیلئے مسئلہ ہے، شوکت ...

  

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت میں کوئی خرابی نہیں، جتنی شرح نمو دکھانا تھی اس سے زیادہ ہورہی ہے جو اچھی خبر ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران کے ساتھ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اکانومی میں ایسی کوئی خرابی نہیں، جتنی گروتھ دکھانا تھی اس سے زیادہ ہورہی ہے، گروتھ زیادہ ہونا اچھی خبر ہے، ریونیوبڑھ رہا ہے، 100 ملین ڈالر کی ویکسین، پٹرول کی قیمت بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ بڑھا ہے، پاکستان کے معاشی حالات میں خرابی والی بات درست نہیں، ریونیو ٹارگٹ 20 سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کے لیے مسئلہ ہے، عام آدمی کوٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے، مہنگائی کوکم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ہم نے دیرتک پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھی، بنگلا دیش،سری لنکا،ترکی میں پاکستان سے زیادہ پٹرول کی قیمتیں ہیں۔ جولائی میں برطانیہ میں فوڈ پرائس ایک ماہ میں 31فیصد بڑھی۔

شوکت ترین

مزید :

صفحہ اول -