یوٹیلیٹی سٹورز پر صابن، ٹشو پیپر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ایکبار پھر اضافہ 

یوٹیلیٹی سٹورز پر صابن، ٹشو پیپر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ایکبار پھر ...

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز پر ایکبار پھر مختلف اشیاء مہنگی ہو گئیں، صابن، ٹشو پیپر، ٹائلٹ کلینر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضا فہ کیا گیا ہے۔ کپڑے دھونے والی کی سوئیوں کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ کیا گیا، نہانے والے صابن کی قیمت 10 روپے تک بڑھادی گئی۔ ٹشو ٹائلٹ رول 3 روپے، کچن ٹشو رول کی قیمت 4 روپے تک بڑھادی گئی۔ ٹشو پیپر کی قیمت میں 13 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ 550 ملی لیٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت میں 7 روپے، 500 ملی لیٹر گلاس کلینر کی قیمت میں 12 روپے، ایک لیٹر فنائل کی بوتل میں 6 روپے، 200 گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضا فہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری اور اسکا  اطلاق بھی کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز

مزید :

صفحہ اول -