حکومت،اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر اتفا ق

حکومت،اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر اتفا ق

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت اور اپوزیشن کے مابین انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق رائے ہوگیا ہے،انتخابی اصلاحات کمیٹی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد اراکین شامل ہونگے، انتخابی اصلاحات کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ سمیت دیگر اصلاحات کے لئے سفارشات پیش کرے گی۔حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی نمائندوں نے منگل کے روز  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے  پارلیمنٹ میں ملاقات کی. ملاقات میں انتخابی اصلاحات سے متعلق معاملات زیر بحث آئے.ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین پر مشتمل ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو انتخابی اصلاحات سے متعلق مختلف امور پر کام کرے۔ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے قیام کے لیے دونوں ایوانوں میں تحاریک پیش کی جائیں گی. ملاقات میں فیصلہ کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد  انتخابی اصلاحات کمیٹی کے ارکان کو نامزد کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سے ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزراء  پرویز خٹک، شفقت محمود، اراکین قومی اسمبلی  شاہد اختر علی، سید نوید قمر، رانا تنویر حسین اور مرتضی جاوید عباسی شامل تھے.۔

 اتفا ق

مزید :

صفحہ اول -