نوازشریف سے ملنے کیلئے لیگی رہنماؤں نے برطانیہ کے ویزے کیلئے درخواستیں جمع کروادیں 

      نوازشریف سے ملنے کیلئے لیگی رہنماؤں نے برطانیہ کے ویزے کیلئے ...

  

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو ملنے کے خواہشمند لیگی رہنماؤں نے برطانیہ میں لازمی قرنطینہ کی شرط ختم ہوتے ہی ویزوں کی درخواستیں دینا شروع کر دیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی مرکزی قیادت اور اراکین اسمبلی کی کثیر تعداد لندن میں نواز شریف سے ملاقاتیں کرے گی۔شہباز شریف، مریم نواز، احسن اقبال ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث باہر جانے سے قاصرجبکہ  شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، امیر مقام، خواجہ آصف، رانا تنویر لندن جانے کے لئے تیار ہیں۔پارٹی کے 20 سے زائد سینئر ارکان نے برطانوی ویزوں کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں۔

 نوازشریف 

مزید :

صفحہ اول -