حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شہباز شریف متحرک،پنجاب کے طوفانی دورے شروع

  حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شہباز شریف متحرک،پنجاب کے طوفانی دورے شروع

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پنجاب بھر میں طوفانی دوروں کے آغاز کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات لے مطابق مسلم لیگ ن میں مزاحمت کی پالیسی مفاہمت کی پالیسی بن گئی مزاحمتی بیانئے پر چلنے والوں نے مفاہمتی بیانئے کو اختیار کر لیا پارٹی میں دو مختلف بیانیوں کے حوالے سے معاملات طے پا گئے جبکہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے صدر ن لیگ شہباز شریف اب فرنٹ لائن پر متحرک ہو گئے۔ انھوں نے پارٹی کو یکسوئی کے ساتھ حکومت مخالف محاذ گرم کرنے کی ہدایات کر دیں شہباز شریف کے پنجاب کے طوفانی دوروں کا شیڈول بھی طے پا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف  22 ستمبر کو ساہیوال جائیں گے۔ 28 ستمبر کو فیصل آباد کے دورے میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی جانب سے مقامی تنظیموں کو شہباز شریف کے دوروں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

شہباز شریف متحرک

مزید :

صفحہ اول -