برطانیہ کی افغان ترجمانوں کی تفصیلات ظاہر کرنیوالی ای میل کی غلطی پر معذرت  

 برطانیہ کی افغان ترجمانوں کی تفصیلات ظاہر کرنیوالی ای میل کی غلطی پر معذرت  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن(آن لائن)طالبان کے افغانستان پر اقتدار سنبھالنے کے بعد برطانیہ منتقلی کے خواہاں افغان باشندوں کی تفصیلات ظاہر کرنے والے ڈیٹا کی غلطی پر برطانیہ نے معذرت کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے   کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، امریکا اور نیٹو کے دیگر اراکین نے اپنے ہی شہریوں اور دیگر افراد کو نکالنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جنہوں نے ان کے لیے کام کیا تھا۔ برطانیہ کے سیکریٹری دفاع بین والیس نے کہا کہ ترجمانوں اور برطانیہ کے لیے کام کرنے والے دیگر کی مدد کے لیے برطانیہ کی افغان نقل مکانی کی امدادی پالیسی کی ایک ای میل کو خفیہ طور پر کاپی کرنے کے بجائے صرف کاپی کردیا گیا جس سے ان کے ای میل ایڈریسز چوری ہوگئے۔  انہوں نے کہا کہ انہیں اس پر افسوس ہے اور اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔وزیر دفاع بین والیس نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 'میں ان افغانوں سے معذرت چاہتا ہوں جو اس ڈیٹا چوری سے متاثر ہوے ہیں اور جن کے ساتھ ہم اب کام کر رہے ہیں '۔قانون سازوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس خلاف ورزی نے فہرست میں شامل لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں کیونکہ ممکن ہے کہ طالبان ان کی شناخت کر لیں گے اور انہیں مغربی افواج کی مدد کرنے پر سزا دے سکیں۔  
 معذرت  

مزید :

صفحہ اول -