گورنر شاہ فرمان سے قازقستان اور کرغزستان کے سفیروں کی ملاقات

    گورنر شاہ فرمان سے قازقستان اور کرغزستان کے سفیروں کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرزھان کسٹافن اور کرغزستان کے سفیرMr.Ulanbek Totuiaevz نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں مشترکہ ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرشاہ فرمان کاکہناتھاکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان برادرانہ اوردوستانہ تعلقات ہیں جو مذہب، تاریخ، ثقافت اور مشترکہ باہمی مفادات پرمشتمل ہیں۔پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک قازقستان، کرغزستان زراعت، جنگلات اور معدنیات سمیت دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں،خطہ میں امن اوراقتصادی ترقی کیلئے قدرت کی عطا کردہ انتہائی استعداد کواستعمال میں لانے کیلئے مشترکہ کام کر ناہوگا۔ ہمیں دنیا میں اپنی  بالخصوص نوجوان طبقے کی  شناخت برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔گورنر کا کہنا تھا کہ پاکستان براستہ افغانستان، وسطی  ایشیائی ممالک تک اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔جس کیلئے ہمیں ایک ٹھوس، جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھنا ہوگیا۔گورنر شاہ فرمان نے دونوں ممالک کے سفیروں کو صوبے میں معیاری زیتون، بیری شہد، زعفران اور قیمتی پتھروں کی انتہائی استعداد سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں مذکورہ شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے اطراف کے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کے مابین روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -