آن لائن گیمنگ کمیونٹی کے  لئے بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز 

  آن لائن گیمنگ کمیونٹی کے  لئے بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریڈٹون ڈیجیٹل سروسز (آر ڈی ایس) کی جانب سے پاکستان میں ای اسپورٹس کے شعبے میں فعال گیم ریڈ نے ویلورینٹ انفینیٹی کپ (Valorant Infinity Cup)کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کی رجسٹریشن کا عمل 17 ستمبر سے شروع ہوچکا ہے۔ گیم ریڈ کی جانب سے ای اسپورٹس پلیئرز لیگ کے اشتراک سے تمام ای اسپورٹس پلیئرز کے لئے 8 لاکھ 25 ہزار روپے کا بڑا انعام رکھا گیا ہے۔ گیم ریڈ کا عزم یہ ہے کہ پاکستان میں ای اسپورٹس کا نیا باب کھولا جائے، اس اقدام کی بدولت پاکستان میں ای اسپورٹس بطور انڈسٹری کو حکومتی اقدام سے ہم آہنگ کرنے کی توثیق ہوتی ہے۔ اپنے افتتاحی ٹورنامنٹ کے ساتھ وہ ای اسپورٹس کے نچلی سطح پر پلیئرز کے لئے کیرئیر کے انتخاب کے طور پر ایک بڑا ٹورنامنٹ منعقد کروا رہا ہے۔ ان ٹورنامنٹس سے پاکستانی نوجوانوں کو مہارت حاصل ہوگی اور وہ بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرسکیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کو نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک برانڈ کی جانب سے کو اسپانسر کیا گیا ہے جو چاہتا ہے کہ جنریشن زی کے افراد ایسے طرز زندگی کا انتخاب کریں جس سے انکی ذاتی / پیشہ ورانہ ترقی کی راہیں ہموار ہوں۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -