سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 519.36پوائنٹس گرگیا: سرمایہ کاروں کے 96ارب روپے ڈوب گئے 

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 519.36پوائنٹس گرگیا: سرمایہ کاروں کے 96ارب ...

  

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)بینک دولت پاکستان کی جانب سے پیر کے روزآئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں 25بیسس پوائنٹس سے شرح سود 7فیصد سے بڑھ کر7.25فیصد ہوجانے،مہنگائی میں اضافے کے خدشات،در آمدات میں اضافے اور جاری کھاتے کے بڑھتے ہوئے خسارے کو ملکی معیشت کیلئے تشویشناک قرار دیئے جانے کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھ گیا،کے ایس ای100انڈیکس500پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46500پوائنٹس سے گھٹ کر 46000ہزار کی پست سطح پر آگیا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے96ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے گھٹ کر 79کھرب روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کے اثرات مرتب ہونے سے مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 46500،46400،46300،46200اور46100پوائنٹس کی 5بالائی حد سے نیچے گر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 519.36پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس46528.21پوائنٹس سے کم ہو کر46008.85پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 243.05پوائنٹس کمی سے کے ایس ای30انڈیکس18421.96پوائنٹس سے کم ہو کر14178.91پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31860.27پوائنٹس سے گھٹ کر31490.64پوائنٹس پرآگیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 96ارب17کروڑ17لاکھ74ہزار44روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ80کھرب93ارب39کروڑ44لاکھ49ہزار629روپے سے گھٹ کر79کھرب97ارب 22کروڑ26لاکھ75ہزار585روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو12ارب روپے مالیت کے 32کروڑ58لاکھ82ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 8ارب روپے مالیت کے19کروڑ47لاکھ20ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 519کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے103کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،398میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبا ر کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ81لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ64لاکھ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ2کروڑ14لاکھ،بائکو پیٹرولیم 1کروڑ82لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ19لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 104.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 5910.00روپے ہو گئی اسی طرح40.10روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2438.08روپے ہو گئی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں 41.00روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1155.00روپے ہو گئی اسی طرح32.99روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت گھٹ کر480.01روپے پر آ گئی۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.70روپے سے کم ہو کر168.40روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے کم ہو کر168.50روپے پر آ گئی جبکہ 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 169.40روپے سے بڑھ کر169.60روپے اور قیمت فروخت169.80روپے سے بڑھ کر170روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت200روپے سے کم ہو کر199.50روپے پر آ گئی اسی طرح1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233روپے سے گھٹ کر232روپے اور قیمت فروخت235روپے سے گھٹ کر234روپے پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ میں منگل کو 7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونامہنگا ہو کر1765ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 100روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر1لاکھ13ہزار روپے ہو گئی اسی طرح86روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر96ہزار880روپے پر جا پہنچی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -