انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹیموں کے دورے منسوخ ہونے پر حکومت وضاحت دے: پیپلز پارٹی 

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹیموں کے دورے منسوخ ہونے پر حکومت وضاحت دے: پیپلز ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی نے  انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹیموں کے  دورہ  پاکستان  منسوخ ہونے پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کردیا۔پی پی پی سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری  اورسیکریٹری اطلاعات   شازیہ مری نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا انکار وزیراعظم کی سفارتی ناکامی ہے، وزیراعظم کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید اور طالبان کی تعریف کی جائیگی تو پاکستان پر منفی اثرات ہی پڑیں گے،کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد سے انکار کی وجوہات سامنے لائی جائیں، نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنا دیا۔منگل کواپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے  بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار موجودہ حکومت پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا انکار وزیراعظم کی سفارتی ناکامی ہے، وزیراعظم کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید اور طالبان کی تعریف کی جائیگی تو پاکستان پر منفی اثرات ہی پڑیں گے،کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد سے انکار کی وجوہات سامنے لائی جائیں،بتایا جائے کہ اگر کوئی سکیورٹی تھریٹ نہیں تو کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنے سے انکار کیوں کیا؟۔سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنا دیا ہے، نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ملک کے لیئے بہت بڑا دھچکہ ہے،چین کی طرف سے قومی راہداری کے حوالے سے شکایات تشویشناک ہیں،وزیراعظم ملکی معاملات کو پارلیمان میں لانے سے گریزاں ہیں،حکومت اپنی بری کارکردگی کو چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہی ہے،اب توحکومتی ایم این ایز بھی وزیراعظم کی نالائقی سے بیزار ہو چکے ہیں،  پی ایم  ڈی اے کی طرح ای وی ایم بھی بدنیتی پر مبنی ہے۔

پیپلزپارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -