نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس،نیب کے گواہ اظہا رالحق کا بیان قلمبند 

  نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس،نیب کے گواہ اظہا رالحق کا بیان قلمبند 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت نے  احسن اقبال  کیخلاف  نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس   میں نیب کے گواہ اظہا رالحق کا بیان قلمبند کر لیا جبکہ آئندہ سماعت پر تین گواہان کو طلب کرلیا۔  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو(نیب) کے گواہ وسیم جاوید اور نیب گواہ اظہار الحق عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت پرنیب کے گواہ اظہا رالحق کا بیان قلمبند کر لیا جبکہ آئندہ سماعت پر تین گواہان کو طلب کرلیا۔ بعدازاں عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 6ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ 
ریفرنس

مزید :

صفحہ آخر -