ملکہ ترنم نورجہاں کا95واں یوم پیدائش جوش وخروش سے منایا گیا
لاہور(فلم رپورٹر)ملکہ ترنم نورجہاں کا95واں یوم پیدائش جوش وخروش سے منایا گیا۔جس میں ان کے پرستار ان کی یاد میں محافل کا اہتمام کیا،پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر1926 کوقصورمیں پیدا ہوئیں۔جن کا نام اللہ وسائی تھا ان کے فن اوران سے محبت کی بدولت لوگوں نے انہیں ملکہ ترنم کے نام سے نوازا۔جنہوں نے اپنے فنی سفرکا آغاز 1935 میں بطورچائلڈ سٹارفلم پنڈ دی کڑیاں سے کیا جس کے بعد انمول گھڑی، ہیرسیال اور سسی پنو جیسی مشہور فلموں میں اپنے جوہر دکھائے تو1941ء کی فلم خزانچی میں پلے بیک سنگر کے طور پر متعارف ہوئیں اور پھر1941 میں بننے والی فلم خاندان اہم سنگ میل ہے۔جبکہ قیام پاکستان کے بعد فلم چن وے سے اپنے پاکستانی کیریئر کا آغاز کیا اور پھر گلنار، دوپٹہ، پاٹے خان، لخت جگر، انتظار،نیند، کوئل، چھومنتر، انار کلی اور مرزا غالب میں جوہر دیکھاتے ہوئے 995 فلموں کے لئے نغمات ریکارڈ کروائے۔انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے گائے جو ہماری قومی تاریخ کا حصہ ہیں۔ملکہ ترنم نور جہاں 23دسمبر 2000 کو انتقال کر گئیں لیکن آج بھی ان کی یادیں زندہ ہیں۔
ملکہ ترنم نورجہاں