لیسکو ٹاسک فورس کا چھاپہ،ٹولنٹن مارکیٹ سے غیر قانونی ٹرانسفارمر پکڑا گیا

لیسکو ٹاسک فورس کا چھاپہ،ٹولنٹن مارکیٹ سے غیر قانونی ٹرانسفارمر پکڑا گیا

  

 لاہور(خبرنگار) لیسکو کی ٹاسک فورس ٹیم کا چھاپہ،ٹولنٹن مارکیٹ میں نصب غیر قانونی ٹرانسفارمر پکڑا گیا،محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان، ٹرانسفارمر قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن اسلامیہ پارک کی حدود میں واقع ٹولنٹن مارکیٹ میں نصب 400 کے وی کا ٹرانسفارمر چند روز قبل جل گیا تھا جسے متعلقہ واپڈا اہلکاروں نے مرمت کیلئے ورکشاپ میں پہنچایا اور بعد میں ملی بھگت سے بغیر ڈیمانڈ نوٹس گزشتہ روز 630 کے وی کا ٹرانسفارمرغیرقانونی طریقے سے نصب کر کے بجلی بحال کر دی۔ ایس ای سینٹرل سرکل چودھری رشید احمد نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی اوحبیب بلوچ کو غیرقانونی نصب ٹرانسفارمر فوری اتار نے کا حکم دیا جس پر ایس ڈی او کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم نے ٹرانسفارمر اتار کر مارکیٹ کی بجلی منقطع کر دی،پہلے والا خراب اور موجودہ غیرقانونی ٹرانسفارمرز قبضے میں لے لئے، ایس ای چودھری رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملوث لیسکو ملازمین سمیت ودیگر افراد کیخلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

لیسکو ٹاسک فورس

مزید :

صفحہ آخر -