توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ احمد جاوید قاضی کو نوٹس‘جواب طلب 

 توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ احمد جاوید قاضی کو ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے میڈیکل کی طالبہ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ احمد جاوید قاضی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کی طالبہ اقراء  رضا کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ بیماری کی بنا ء پر پڑھنے کے لیے رحیم یار خان پڑھنے نہیں جا سکتی،میڈیکل بورڈ نے بھی اس کولاہور سے باہر جانے سے روک دیا، عدالت نے درخواست دادرسی کے لئے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوا ئی تھی،عدالت کے یکم جولائی 2021 ء کے حکم پرعمل درآمد نہیں کیاگیا،عدالت سے استدعاہے کہ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -