چیف آپریٹرنگ آفیسر پی آئی اے عہدہ پر جواد ظفر کے تقرر کیخلاف درخواست پرمتعلقہ حکام سے جواب طلب

 چیف آپریٹرنگ آفیسر پی آئی اے عہدہ پر جواد ظفر کے تقرر کیخلاف درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ نے چیف آپریٹرنگ آفیسر پی آئی اے کے عہدہ پر جواد ظفر کے تقرر کے خلاف دائردرخواست پر سی ای او پی آئی اے، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا درخواست گزار کیپٹن عمر شریف کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا کہ جواد ظفر کو 2010ء میں ڈیپوٹیشن پر جی ایم بجٹنگ تعینات کیا گیا اور ان کا یہ تقرر بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا،جواد ظفر کو اب چیف آپریٹرنگ آفیسر پی آئی اے تعینات کردیا گیا جو قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ جواد ظفر کی چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدہ پر تعیناتی کا اقدام کالعدم کیا جائے۔
جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -