صوبائی دارالحکومت میں ایک اور احتساب عدالت قیام،تعداد 6ہو گئی

صوبائی دارالحکومت میں ایک اور احتساب عدالت قیام،تعداد 6ہو گئی

  

 لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں ایک اوراحتساب عدالت کے مزیدقیام سے احتساب عدالتوں کی تعداد 6ہو گئی،نئی قائم ہونے والی احتساب عدالت کو 30نیب کے ریفرنس منتقل کر دیئے گئے ہیں،جس میں میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، ایم این ایم موٹر سیکنڈل، پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کے خلاف نیب کے دو ریفرنسز، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے   1100متاثرین اور لاہور میں سرگودھا یونیورسٹی کا غیر قانونی کیمپس کھولنے کا نیب ریفرنس بھی شامل ہے،قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے اور سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے ملزمان کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے لاہور ایک اور نئی احتساب عدالت قائم کی گئی ہے۔

احتساب عدالت  

مزید :

صفحہ آخر -