موسلادھار بارش، احاطہ عدالتوں میں پانی کھڑا ہو گیا

موسلادھار بارش، احاطہ عدالتوں میں پانی کھڑا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)لاہورمیں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سیشن کورٹ کے احاطہ عدالتوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا،جس کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے عدالتی عملے،وکلا ء اورسائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،بارش کے سبب سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں پر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا، نکاسی کے ناقص انتظامات کے باعث پانی کافی دیر تک سیشن کورٹ،ضلع کچہری، ماڈل ٹاؤن کچہری، کینٹ کچہری سمیت دیگر ماتحت عدالتوں کے احاطوں میں موجود رہنے سے لوگ مشکلات کا شکار رہے،اس حوالے سے وکلا ء کاکہناہے کہ احاطہ عدالتوں سے پانی کی نقاسی کوفوری طور پرٹھیک کیاجائے۔
بارشی پانی 

مزید :

صفحہ آخر -