پاور پلانٹ ریفرنس، مراد علی شاہ دیگر ملزمان پر 7اکتوبر کو فرد جرم عائد ہو گی

 پاور پلانٹ ریفرنس، مراد علی شاہ دیگر ملزمان پر 7اکتوبر کو فرد جرم عائد ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت اسلام آباد نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرلیا۔  منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف دار نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کر لیا۔ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی اور احتساب عدالت کے جج اصغر علی ریفرنس کی سماعت کرینگے۔ ملزمان کی جانب سے دستاویزات پر اعتراضات ختم ہوگئے اور تمام دستاویزات کی ترتیب درست کر لی گئی۔ملزمان پر غیر قانونی ٹھیکوں سمیت منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزم محمد علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
 پاور پلانٹ ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -