سیدعلی حیدرزیدی کا کے الیکٹرک بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کا دورہ

سیدعلی حیدرزیدی کا کے الیکٹرک بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کے الیکٹرک بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کا دورہ کیا اورپورٹ قاسم میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی، پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ر) سید حسن ناصر شاہ، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اور بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ارکان سمیت کے الیکٹرک حکام نے بھی شرکت کی۔ کے الیکٹرک حکام نے علی زیدی کو 650 ملین امریکی ڈالر کے میگا پراجیکٹ پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اجلاس میں صنعتی صارفین کی سہولت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور علاقے میں مستقبل کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ بن قاسم پاور اسٹیشن 3 صنعتی ترقی اور پورٹ کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔ کراچی ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اگلے چند سالوں میں 700 میگاواٹ کی ترقی متوقع ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے بجلی کے طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کے الیکٹرک کے ساتھ کام کرنے کا عزم کیا ہے۔ حالیہ منصوبے میں بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی صنعتی پیداواری صلاحیت کو بڑھائے گی۔ یہ منصوبہ ہماری بندرگاہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔ اس منصوبے کو جلد سے جلد آن لائن لانے کے لیے 4 ملین سے زائدمین آورز کام کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ نجی کمپنی کے ساتھ مشترکہ حکمت علمی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -