دورہ منسوخی کافیصلہ کرکٹ بورڈ نے کیا، حکومت کا کوئی تعلق نہیں،برطانوی ہائی کمشنر 

  دورہ منسوخی کافیصلہ کرکٹ بورڈ نے کیا، حکومت کا کوئی تعلق نہیں،برطانوی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر  نے  انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کرنے کے فیصلے پر واضح کیا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا گیا، اس فیصلے سے برطانوی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔  ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرسچن ٹرنر نے کہا کہ  پاکستان محفوظ ملک ہے، برطانوی سفارت خانے نے سیکورٹی کے حوالے سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سیکورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ ایک مایوس کن دن ہے، انگلش ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر مجھ سے زیادہ اور کوئی افسردہ نہیں۔تاہم اب یقین دلاتا ہوں کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کیلئے مل کر کام کریں گے۔ 
برطانوی ہائی کمشنر 

مزید :

صفحہ اول -