گیٹز فارما اورآئی بی اے میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

گیٹز فارما اورآئی بی اے میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

  

لاہور(پ ر)پاکستان کی ممتاز فارما سیوٹیکل کمپنی گیٹز فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ملک میں اعلی تعلیم کے با وقار ادارے،انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(IBA) کراچی نے گیٹز فارماEndowment فنڈ قائم کرنے میں شراکت داری کی ہے۔اس کاوش کا مقصدملک بھر سے منتخب کیے جانے والے مستحق طلبہ کے لیے انسٹیٹیوٹ کے مالی مدد کے پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔گیٹز فارما اس شراکت داری کے ذریعے آئی بی اے کراچی میں نیشنل ٹیلنٹ  ہنٹ پروگرام  (NTHP)  کے ذریعے چنے گئے طلبہ کی مالی مدد کرے گا۔نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام آئی بی اے کا ایک انتہائی اہم پروگرام ہے جس کے تحت وہ کم مراعات یافتہ علاقوں سے میرٹ کی بنیاد پر با صلاحیت طلبہ کا اندراج کرتا ہے اور انھیں اسکالر شپس کی پیشکش کرتا ہے۔گیٹز فارما NTHP سے منتخب کردہ طلبہ کی مدد کے لیے انسٹیٹیوٹ میں 30 ملین پاکستانی روپے مالیت کیendowment اسکالرشپ قائم کر رہا ہے۔یہ ایوارڈز ان مستحق طلبہ کو پیش کیے جائیں گے جو آئی بی اے کے انڈر گریجویٹ پروگرام میں ڈگری کے لیے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اس سمجھوتے پر آئی بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ڈاکٹر ایس اکبر زیدی اور گیٹز فارما کے مینجنگ ڈائریکٹر اورCEO،خالد محمود نے دستخط کیے۔اس موقع پر خالد محمود نے کہا کہ " آئی بی اے مجھے دل سے عزیز ہے،سرکاری شعبے کا ادارہ ہونے کی حیثیت سے تعلیمی میدان میں اس کی کارکردگی اور خدمات سرکاری شعبے کے دوسرے اداروں کے مقابلے میں پچھلے کئی سالوں سے قابل تعریف رہی ہیں "۔ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے آئی بی اے کی مدد پر گیٹز فارما کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کامرس -