کوکا کولا فاؤنڈیشن کی افغان پناہ گزینوں کیلئے امدادکی فراہمی

    کوکا کولا فاؤنڈیشن کی افغان پناہ گزینوں کیلئے امدادکی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)کوکا کولا کمپنی کے عالمی فلاحی ادارے کوکا کولا فاؤنڈیشن نے افغانستان میں موجودہ بحران سے متاثرہ بے گھر افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریلیف کی فراہمی کے لئے 3 لاکھ ڈالر کی گرانٹ دی ہے۔ یہ ریلیف خواتین اور بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے امریکہ کو اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی ایجنسی یو این ایچ سی آر کے لئے دیا گیا ہے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق خواتین اور لڑکیوں پر تنازعہ کے اثرات تباہ کن رہے، بے گھر ہونے والے نئے افغان باشندوں میں 80 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ کوکا کولا فاؤنڈیشن کے صدر سادیہ میڈس بجرگ نے کہا کہ یہ ایک کثیر الجہتی بحران ہے جو خواتین اور لڑکیوں کو متاثر کر رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ گرانٹ بے گھر ہونے والے افغان خاندانوں کو پاکستان میں ضروری مدد فراہم کرنے میں معنی خیز ثابت ہوگی۔کوکا کولا فاؤنڈیشن کی جانب سے اس تعاون کے ذریعے پاکستان میں افغان شہریوں کیلئے فوری امداد ممکن ہوگی۔ یو این ایچ سی آر پاکستان میں حکومت کی جاری کوششوں کی حمایت کرتی ہے جس نے کئی دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی فراخدلی سے میزبانی کی اور انہیں تحفظ فراہم کیا۔ یو این ایچ سی آر تین ہزار سے زائد بے گھر افراد کو شیلٹر اور بنیادی ریلیف کی اشیاء فراہم کرنے کے لئے یہ گرانٹ استعمال کرے گی۔ ان اشیاء میں خیمے، آنے والے سرد موسم کے لئے تھرمل کمبل، سلیپنگ میٹس، مچھر دانیاں، کھانا پکانے کے برتن، جیری کینز، بکٹس، سولر لیمپس اور ماں و بچے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حفظان صحت کی مصنوعات شامل ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر و سی ای او یو این ایچ سی آر او برائے امریکہ اینی میری گرے نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کوکا کولا فاؤنڈیشن نے اس کڑے وقت میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھی۔
 انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد صرف زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے نہیں بلکہ یہ ہمارے افراد، مقامی برادریوں اور ہماری مشترکہ عالمی انسانیت کے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے۔ کوکا کولا فاؤنڈیشن نے یو این ایچ سی آر کا انتخاب اس لئے کیا کہ یہ تنظیم افغان مہاجرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام سطحوں پر حکومت کے ساتھ کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ اگرچہ فاؤنڈیشن کی جانب سے خطے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بحالی کی یہ پہلی گرانٹ نہیں ہے، یہ فنڈنگ پہلی مرتبہ بے گھر ہونے والے افغان باشندوں کے لئے مخصوص ہے۔ سال کے آغاز کے ساتھ یو این ایچ سی آر نے ملک میں تقریباً 3 لاکھ 32 ہزار نئے بے دخل ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) کو زندگی بچانے میں مدد فراہم کی، تقریباً ایک لاکھ 15 ہزار افراد کو اگست سے 7 ستمبر تک مدد فراہم کی گئی۔ امریکہ کو یو این ایچ سی آر کے لئے اس گرانٹ سمیت کوکا کولا فاؤنڈیشن نے افغانستان میں انسانی بحران سے متاثرہ برادریوں کو ریلیف فراہم کرنے والی غیر منافع بخش تنظیموں کو مجموعی طور پر ایک ملین ڈالر کی گرانٹس دی ہیں۔ 

مزید :

کامرس -