جعلی کرونا سرٹیفکیٹ،ایف آئی اے کا دوبارہ نشتر ہسپتال پر چھاپہ

جعلی کرونا سرٹیفکیٹ،ایف آئی اے کا دوبارہ نشتر ہسپتال پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (  وقا ئع نگار  )کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفیکٹس بنوانے کے معاملے پر۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ونگ علی ہاشمی نے مرکزی ملزم عمران صادق کو گرفتار کرنے کیلئے نشتر ہسپتال میں چھاپہ مارا۔جہاں ملزم نہیں مل سکا۔جبکہ ڈی ایم ایس محسن خالد۔صدف۔شازیہ۔عرفان۔کرن۔اسامہ۔اور عرفان محبوب کو گزشتہ روز (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
انکوائری کیلئے طلب کر رکھا تھا۔مگر وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔واضح رہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ گرفتار ملزمان کی نشاندہی ہر دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے
سرٹیفکیٹ