مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی اقدامات تیز، مبین احمد

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی اقدامات تیز، مبین احمد

  

 لیاقت پور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری ایک افسوسناک حقیقت اور بڑا مسئلہ مگر وزیراعظم عمران خان کی جامع اور ٹھوس معاشی پالیسیوں سے دوررس و مثبت نتائج سامنے آئیں گے حلقہ این اے 175 میں بلاامتیاز ترقیاتی کام اور عوام کی فلاح ان کی سیاست کا نصب العین ہے سیاسی اختلافات پر کسی سے انتقامی کارروائی کی سوچ مخادیم محسن آباد کا وطیرہ نہیں بہاولپور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کلب(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 (ر)لیاقت پور کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ تحصیل لیاقت پور میں اسلامیہ یونیورسٹی سب کیمپس کے قیام سے اعلی تعلیم کے مواقع جبکہ سڑکوں، واٹر سپلائی، سیوریج اور پلوں کے کئی منصوبوں سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گے مخدوم مبین احمد نے کہا کہ ان کا خاندان 1985 سے علاقہ کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور یہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا وفد میں وحید رشدی، سید رضا گیلانی، ممتاز حسین بلوچ، مہر وحید سیال،شفقت محمود چودھری، رئیس محمد اسلم، ارشد امین چوہدری، وفا سلیم تسکین، طارق علوی، جام اقبال ٹانوری، ملک ندیم اظہر، بلال چوہدری اور خالد محمود بلوچ شامل تھے۔  

مبین احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -