نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز کا بحران، 50فیصد اسامیاں خالی

نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز کا بحران، 50فیصد اسامیاں خالی

  

 ملتان (  وقا ئع نگار  )نشتر ہسپتال میں پوسٹ ہاؤس آفیسرز اور میڈیکل آفیسرز  کی شدید کمی ہے جبکہ50 فیصد سے زائد اسامیاں خالی ہیں تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا وفد صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 ہراج نے بتایا کہ نشتر ہسپتال میں اس وقت فوری طور پر ہاوس جاب کی لئے پرائیویٹ اور فارن  میڈیکل گریجویٹس کی ضرورت ہے  جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے نشتر میں 72 سرکاری اور فارن میڈیکل گریجویٹس کی بھرتی کی یقین دہانی کروائی جبکہ وفد نے  نشتر ہسپتال میں مرد و خواتین میڈیکل افسران کی 100  سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی،میڈیکل میٹرنٹی اور دیگر چھٹیوں پر موجود ڈاکٹروں کے الاونس سے بلاوجہ کٹوتی جبکہ ملتان کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ہسپتالوں میں میڈیکل افسران کی بھرتی سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال اور ڈینٹل ہسپتال میں ٹیچنگ فیکلٹی کی شدید کمی کو دور کرنے کے حوالے سے مطالبات سامنے رکھے جس پر سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے تمام مطالبات فوری طور پر اعلی حکام سے بات کر کے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔وفد میں ڈاکٹر طارق وقار،رانا خاور،حاجرہ مسعود،ذوالقرنیں حیدر،وقار نیازی موجد تھے

اسامیاں خالی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -