بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا، شیری رحمان

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا، شیری رحمان

  

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اب دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، عالمی دنیا امن کی پرچار ضرور کرے لیکن کشمیر پر بھی ایک نظر ڈالے۔منگل کو اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج ایک طرف دنیا عالمی یوم امن منا رہی ہے دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں جبر و ظلم قائم ہے۔انہوں نے کہاکہ امن کے عالمی دن پر دنیا یہ مت بھولے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اب دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا امن کی پرچار ضرور کرے لیکن کشمیر پر بھی ایک نظر ڈالے۔

شیری رحمان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -