ڈیرہ،چہلم جلوس، روٹس پر فلیگ مارچ کاحکم، سکیورٹی مزید سخت
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل رانا نے چہلم کے موقع پر (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی جلوسوں کے روٹس پر فلیگ مارچ کا حکم دے دیا ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،راجن پور،مظفر گڑھ اور لیہ کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر ریجن میں جو 23شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی جلوس نکل رہے ہیں ان کے متعین کردہ روٹس پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے پولیس افسران متعلقہ محکموں سے مل کر روٹس کو کلیئر کروائیں جبکہ طے شدہ روٹس پر پورے پروفیشنل سپرٹ کے ساتھ فلیگ مارچ ہونا چاہیے تاکہ عوام کے احساس تحفظ میں اضافہ ہوآر پی او نے کہا کہ تمام شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی جلوس صرف متعین کردہ روٹس پر ہی چل سکیں گے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے نتیجہ میں جن مقامات کو ”ٹربل پوائنٹس“قرار دیا گیا ہو وہاں پر جلوس نہ تو مقررہ وقت سے ایک منٹ پہلے پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی ایک سیکنڈ زیادہ قیام کر سکتا ہے،آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ جلوسوں کے طے شدہ روٹس پر آنے والے رہائشی مکانات کی چھتوں اور کھڑکیوں میں کھڑے ہونے پر مکمل پابندی ہو گی،جلوس کے اوقات میں پولیس کی پٹرولنگ جاری رہے گی۔
جلوس