تفہیم قرآن، اسلامیہ یونیورسٹی کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

 تفہیم قرآن، اسلامیہ یونیورسٹی کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی پہلی جامعہ(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 بن گئی ہے جہاں پر قرآن فہمی کے لیے عربی زبان کی باقاعدہ کلاسز منعقد کی جائیں گی۔ گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور کی جانب سے تمام جامعات کو احکامات دیئے گئے تھے کہ قرآن کی تعلیم، ترجمہ اور قرآن فہمی کا اہتمام کیا جائے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہاہے کہ اس مقصد کے لیے طلباء میں جذبہ بیدار کیا جائے تاکہ وہ فہم اور تدبر کے ساتھ قرآنی تعلیمات سیکھیں اور ان پر عمل کریں۔ تمام فیکلٹیوں میں تفہیم قرآن اور عربی زبان کی تعلیم کے لیے تین کریڈٹ آورز کاکورس متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور ڈاکٹر جاوید اقبال صدر کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسلام آبادنے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ چیئرمین کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسلام آباد محمود احمد نے بذریعہ آن لائن خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنویداختر، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ و چیئر مین شعبہ ٹرانسلیشن سٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خان، سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر شمس البصر، سابق چیئر مین شعبہ اسلامیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رڈینز و سینئر اساتذہ موجود تھے۔ معاہدے کی رو سے دونوں ادارے یونیورسٹی میں قرآن اور اخلاقیات کی تعلیم اور کمیونٹی ایجوکیشن کے لیے یونیورسٹی کے اساتذہ کی تربیت کریں گے۔دونوں ادارے قرآنی تعلیمات کی نشرو اشاعت کے لیے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے اور مشترکہ منصوبے تشکیل دیں گے۔ قرآن فہمی کے لیے خصوصی نصاب،تدریسی ذرائع، آڈیو ویڈیو لیکچرکی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور تمام فیکلٹیوں میں پہلے سمسٹر میں 3کریڈٹ آورکا کورس متعارف کرایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے رضاکارانہ تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ اور طلباء وطالبات کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اساتذہ کی استعداکار میں اضافے کے لیے خصوصی گائیڈز اور تربیتی مواد تیار کیا جائے گا۔ تدریسی اور تحقیقی معیار کو قائم کرنے کے لیے امتحانات کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا۔ شرکاء نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے قرآن فہمی اور عربی زبان کی کلاسز کے باقاعدہ اجراء اور بطور کریڈٹ آور کورس شامل کرنے پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو مبارکباد دی۔ 

دستخط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -