آمدن سے زائد اثاثے، میپکو ٹیسٹ انسپکٹر، اہلیہ کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

 آمدن سے زائد اثاثے، میپکو ٹیسٹ انسپکٹر، اہلیہ کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کے مقدمہ میں گرفتار میپکو کے ٹیسٹ انسپکٹر اور انکی بیوی کے خلاف کیس میں پراسیکوشن کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر مقدمہ کے گواہ غلام یسین، محمد طاہر اور محمد سلمان پیش ہوئے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق ملزم ٹیسٹ انسپکٹر میپکو محمد حسین 1981 میں تیسرے سکیل پر میپکو میں ہیلپر بھرتی ہوا تھا، اب ملزم 16 ویں سکیل پر کام کررہا تھا، ملازمت سے قبل ملزم کے پاس کوئی جائیداد نہیں تھی۔اب ملزم کے پاس 17 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں جو ملزم اور اسکی بیوی ثمینہ نگہت اور بیٹے کے نام پر ہیں، بیوی کی بھی 1996 میں ملزم سے شادی ہوئی تھی جس کے پاس بھی کوئی جائیداد نہیں تھی، ملزم نے اپنی بیوی کے ساتھ ملکر 12 سے زائد بینکوں سے 14 کروڑ 80 لاکھ روپے 2002 سے 2018 میں منتقل کیے ہیں۔ملزم کی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا اسکی اہلیہ ضمانت پر رہا ہیں۔

زائد اثاثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -