کنٹورنمنٹ بورڈ انتخابات،کامیاب امیدواروں، الیکشن کمیشن کو نوٹس 

 کنٹورنمنٹ بورڈ انتخابات،کامیاب امیدواروں، الیکشن کمیشن کو نوٹس 

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر  ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شان گل نے کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے حالیہ الیکشن(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر کامیاب امیدواروں، کنٹونمنٹ بورڈ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں شہری سید کاشف شبیر جعفری نے ایڈووکیٹ شیخ جمشید حیات کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے حالیہ الیکشن میں کنٹونمنٹ ایکٹ 1929 کی دفعات کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ایکٹ کے مطابق 50 ہزار کی آبادی والے کنٹونمنٹ میں صرف 2 وارڈ بنائے جا سکتے ہیں،ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی آبادی 50 ہزار سے کم ہے جس میں 10 وارڈز بنائے گئے تھے کنٹونمنٹ الیکشن میں قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے استدعا ہے کہ الیکشن کالعدم قرار دیے جائیں۔

کنٹورنمنٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -