ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا حکم، پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کو ٹاسک 

ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا حکم، پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کو ٹاسک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان (  نیوز   رپورٹر  )حکومت پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو علی الصبح فیلڈ وزٹ کا ٹاسک سونپ دیا۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کردیا گیا۔(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
مراسلہ کیمطابق پناہگاہ میں سہولیات کی فراہمی، گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیا گیا ہے۔ اس بارے بات کرتے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کہا کہہفتہ میں دو روز علی الصبح از خود دورہ کر کے شہر کے مسائل کا جائزہ لیتا ہوں۔تمام افسران فیلڈ میں نکل کر شہریوں کے حقیقی مسائل کا ادراک کریں۔ پناہگاہ میں نادار افراد کو بہترین سہولیات  کیلئے افسر مقرر کیا جائے۔مقررہ افسر پناہگاہ میں بہترین سہولیات یقینی بنانے کا پابند ہوگا۔ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز علی الصبح منڈیوں میں قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔ اور ہر 15 روز بعد جامع رپورٹ کمشنر، حکومت پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔گرانفروشی ذخیرہ اندوزی کیساتھ ملاوٹ مافیا کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ ایک سپیشل سیل بنائے گی۔مشترکہ آپریشن کر کے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کی جائے گی۔کمشنر ملتان نے واضح کیا کہ وہ ان تمام احکامات پر عملداری کو از خود مانیٹر کریں گے
رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن پر عوام کو مصنوعی مہنگائی سے محفوظ رکھنے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
 اور گرونفروشی کے سدباب کے لئے تمام پہلوں سے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ وزٹ کے دوران ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں، ناپ تول میں کمی سمیت عوامی استحصال کے دیگر غیر قانونی فعل پر ٹھوس کارروائی کے حوالہ سے محکمہ پراسیکیوشن کے تعاون سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی دو روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مفاد عامہ کے تحت ایسے عناصر کے خلاف مثبت استغاثہ دائر کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی متعلقہ قوانین سے آگہی اور ان کے استعمال کے بارے میں منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی روز خطاب کرتے ہوئے کہی۔جس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز عظمان چوہدری، کلیم یوسف، سرمد علی بھاگت، محمد فہیم، جام محمد نعیم، ڈی او انٹرپرائزز غازی خان سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناپ تول میں کمی کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی ہدایت پر 21ستمبر کو خصوصی طور پر شادی ہالز، مارکی، ریسٹورنٹس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے منایا جا رہا ہے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، مارکی میں یقینی بنانا ہے کہ تمام سٹاف مکمل ویکسینیڈڈ ہو اور ان مقامات کے داخلی راستوں پر واضح تحریر ہو کہ ان ہوٹلزو شادی ہالز میں تعینات تمام عملہ نے کورونا سے تحفظ کی ویکسین لگائی ہو ئی ہے۔علاوہ ازیں شادی ہالز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز میں موجود صارفین بھی ویکسین کروا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کچھ افراد کے ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے ہیں اور عدم دستیابی کی صورت میں صارفین سے کوئی سخت رویہ استعمال نہیں کرنا بلکہ ہوٹلز، شادی ہالز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانا ہے۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ پراسکیوشن کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔