17سالہ لڑکی سے بداخلاقی، کارروائی شروع

   17سالہ لڑکی سے بداخلاقی، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کوٹ ادو،چوک سرورشہید(تحصیل رپورٹر،سپیشل رپورٹر)رکشہ(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
 ڈرائیور نے دہم کلاس کی طالبہ سے بداخلاقی کی کوشش کی،قریبی رشتہ دار ہمسایہ نے 17سالہ لڑکی کوبداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،رشتہ داروں کو مل جانے والے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر اوباشوں نے نوجوان لڑکی اتار کر اغوا کر لی،تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ بستی بخاری کے رہائشی امیر حسین شاہ کی 15 سالہ بیٹی مہوش بخاری جو کہ الطارق پبلک سکول طارق چوک کی طالبہ تھی گزشتہ روز سکول سے اپنے گھر رکشہ ڈرائیور عبدالغفار کے ہمراہ گھر سے کتابیں اٹھانے گی تو رکشہ ڈرائیور اسے گھر کی بجائے کہیں اور لے گیا جہاں اس کے ساتھ بداخلاقی کی کوشش کی، اہل علاقہ کی مداخلت پر چھوڑ کر فرار ہو گیا، چک نمبر 571 ٹی ڈی اے کے محمد شفیع اعوان کی بھانجی کے 17 سالہ طاہرہ یا سمین کو اس کے قریبی رشتہ دار دانش اعوان نے گھر والوں کے بلانے کا بہانہ بنا کر اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ بداخلاقی کر ڈالی، لیہ کا رہائشی شاہ زمان گرمانی اپنی والدہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار کوٹ ادو میں اپنے رشتہ دار محبوب گرمانی کو مل کر واپس لیہ جا رہے تھے کہ احسان پور کے قریب لیہ کے رہائشیوں سلیم سوئیہ  نے اپنے دیگر ساتھیوں عبدالحمید سوئیہ، اعجاز سوئیہ اور عبدالمجید سوئیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل روک لیا اور موٹر سائیکل پر سوار شاہ زمان گورمانی کی 22 سالہ ہمشیرہ شمیم زمان کو اتار کر آغواء کر کے لے گئے،پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے