ویڈیوز بناکر بلیک میلنگ،ایف آئی اے سائر کرائم ونگ کا آپریشن ایک ملزم گرفتار، تحقیقات شروع

ویڈیوز بناکر بلیک میلنگ،ایف آئی اے سائر کرائم ونگ کا آپریشن ایک ملزم گرفتار، ...

  

  ملتان ( وقا ئع نگار )ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کی ایک اور (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 کارروائی۔بچوں کو نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی یے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اے ایس آئی ذیشان خان و دیگر نے گزشتہ روز ملزم محمد زبیر گرفتار کیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور  تصویروں کو بناکر انکو بلیک میل کرتا تھا۔ سائبرکرائم ونگ کے مطابق گرفتار ملزم سے موبائل فون, سمیں اور نازیبا مواد برآمد کرلیں ہیں۔اور اس کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش  شروع کردی ہے۔

سائبر کرائم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -