ملتان کی تعمیر وترقی، افسر الرٹ، ہنگامی دورے، متعدد کام ریکارڈ مدت میں مکمل

   ملتان کی تعمیر وترقی، افسر الرٹ، ہنگامی دورے، متعدد کام ریکارڈ مدت میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (  سٹی  رپورٹر  ) شہر اولیاکی ترقی کے سفر کا اولیاکرام کی (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
درگاہوں سے آغاز ہوگیا۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کے ہنگامی دوروں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔قلعہ کہنہ پر سڑکوں کی مرمت،صفائی سمیت ترقیاتی کام ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیے گئے۔راتوں رات قاسم باغ سے ملحقہ سڑک کی مرمت کرلی گئی جس پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔قلعہ کہنہ قاسم باغ سے ملحقہ ٹوٹی سڑک ایک روز میں مرمت کی گئی۔مزارات اور پارکوں کی صفائی کر کے پارکنگ سٹینڈ میں شیڈ بھی لگا دیا گیا۔مزارات کے ٹوٹے فٹ پاتھ مرمت کرکے وضو خانے میں ماربل بھی لگایا گیا۔ترجمان کمشنر کے مطابق فیلڈ وزٹ اور ترقی کا سفر مزید تیز کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔
شہراولیا