ٹبہ سلطان پور میں آپریشن، مختلف جرائم میں ملوث 4اشتہاری گرفتار

 ٹبہ سلطان پور میں آپریشن، مختلف جرائم میں ملوث 4اشتہاری گرفتار

  

   ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان کی(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 ہدایت پر ایس ایچ او تھا نہ ٹبہ سلطان پورانسپکٹر چوہدری محمد اشرف آرائیں کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب4اشتہار ی گرفتار کیے ہیں ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری محمد اشرف آرائیں نے اشتہاریوں کی گرفتاری سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار اشتہاریوں کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس کے خلاف مزید کاروائی شروع کی گئی ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اس موقع پر سی آئی ڈی آفیسر ملک شاہ جہاں آہیر،چوہدری ناظم ستار کمبوہ، محمد رفیق لنگڑیال، مبشرحسن کمبوہ، پرویزاحمد خان اور ملک سلیم اللہ وینس بھی موجود تھے۔ 

اشتہاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -