مردان بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج،پنجاب کالجز ٹوٹل6 پوزیشنز لیکر سر فہرست

مردان بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج،پنجاب کالجز ٹوٹل6 پوزیشنز لیکر سر فہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ)مردان بورڈ کے حالیہ اعلان کردہ  انٹرمیڈیٹ نتائج 2021 میں پنجاب کالجز کے طا لب علم شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سر فہرست رھے۔ ہماری ہونہار طالبات فضا مجید نے 1088  او ر خدیجہ نے 1086 نمبروں کے ساتھ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
 مجموعی طور پر بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشنز اپنے نام کیں۔ علاوہ ازیں پری میڈیکل گروپ میں فضا مجید پہلی اور خدیجہ تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں جبکہ جنرل سائنس گروپ میں عائشہ جمیل نے   1048 نمبروں کے ساتھپہلی اور کنزا الطاف نے  1038نمبروں کے ساتھتیسری پوزیشن حاصل کی اورٹوٹل چھ پوزیشنز پنجاب کالجز نے حاصل کیں۔ان بہترین نتائج پر پنجاب کالجز انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء و طالبات پو زیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی جبکہ پو زیشن ہولڈرز نے ان شاندار کامیابیوں کو اللہ کے کر م، اپنی محنت، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔
مردان بورڈ