کوٹ ادو،صدر تحصیل بار، ممبر پنجاب بار کونسل آمنے سامنے

کوٹ ادو،صدر تحصیل بار، ممبر پنجاب بار کونسل آمنے سامنے

  

مظفرگڑھ،کوٹ ادو (خبر نگار،تحصیل رپورٹر)صدر تحصیل بار کوٹ ادو اور کوٹ ادو سے ممبر پنجاب بار کونسل کے درمیان ممبر بار کونسل کو دفتر کے لیے کمرہ نہ دینے پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا، پنجاب بار کونسل نے صدر بار کوٹ ادو ارشد صدیقی ایڈووکیٹ کو معطل کر دیا، تحصیل بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

نے منگل کو احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کر دی، تفصیل کے مطابق اعجاز گورمانی ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل تحصیل بار کونسل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھتے ہیں.کوٹ ادو کا جوڈیشل کمپلکس پہلے شہر میں تھا وہاں سے نیا جوڈیشل کمپلیکس کوٹ ادو شہر سے باہر شفٹ کیا گیا. نئے جوڈیشل کمپلکس میں بار روم کے ساتھ دو چھوٹے کمرہ جات بنائے گئے ہیں۔اعجاز گورمانی نے ارشد صدیق صدر کوٹ ادو بار سے ایک کمرہ آفس بنانے کیلئے مانگا صدر نے انکار کر دیا۔جبکہ کچھ دن قبل ہی پنجاب بار کونسل نے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا جس میں واضع طور پر لکھا گیا ہے کہ تمام پنجاب بار کونسل کے ممبران سے عہدیدران کو تعاون کرنے کا کہا گیا ہے. اعجاز گورمانی ممبر پنجاب بار کونسل کوٹ ادو نے پنجاب بار کونسل کمیٹی میں یہ مسئلہ اٹھایا پنجاب بار کونسل نے اپنے نوٹیفیکشن کی توہین سمجھتے ہوئے صدر کوٹ ادو بار کو معطل کر دیا ہے. منگل کے روز جنرل سیکرٹری کوٹ ادو بار سجاد گشکوری ایڈووکیٹ نے سٹرائیک کا اعلان کیا جبکہ اعجاز گورمانی ممبر پنجاب بار کونسل نے تمام وکلا اور عدالتوں کو کام جاری رکھنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری کو شوکاز نوٹس بھجنے کا اعلان کر دیا۔ دریں اثنا مظفرگڑھ سے ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ایڈووکیٹ اور چیئرمین پنجاب وکلا محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ و دیگر سینئر وکلا نے محاذ آرائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فریقین میں صلح کی کوشش شروع کردی ہے، جبکہ مظفرگڑھ بار اور علی پور بار کے عہدے داران بدھ کو کوٹ ادو جائیں گے،

وکلا بار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -