تعلیمی شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں، احتشام انور

تعلیمی شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں، احتشام انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  سٹی  رپورٹر  ) سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ تعلیمی افسران لیڈرشپ رول ادا کرتے ہوئے شعبہ تعلیم میں موثر اور دیرپا تبدیلیاں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
 لا سکتے ہیں، بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر ٹرانس ایجوکیشن، آؤٹ آف سکول چلڈرن پراجیکٹ اور سکول اولمپکس کے پراجیکٹس کو کامیاب بنانے کے لیے سی ای اوز قومی ذمہ داری سمجھ کر ٹیم ورک کے ذریعے کلیدی کردار ادا کریں۔ وہ  ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ جنوبی پنجاب کے ایجوکیشن سی ای اوز اور ڈی ای اوز کی کانفرنس کے موقع پر شرکاسے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) عطاالحق، ایڈیشنل سیکرٹری (سکولز ایجوکیشن) محمد انصر سیال، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈی پی آئی (سکینڈری) اعزاز احمد جوئیہ، ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) جنوبی پنجاب طاہرہ پروین سمیت سی ای اوز ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور متعلقہ تعلیمی افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ سکولوں کو تعلیم کے تناظر میں دیکھنے کے ساتھ ساتھ تربیت گاہ کے طور پر بھی سمجھنے کی ضرورت ہے۔ دفتر میں مسائل کے حل اور ضروری کام کی غرض سے آنے والے ہر استاد کو عزت دی ہے اور اس کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے سی ای اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے کورٹ کیسز کے معاملات پر توجہ دی جائے اور سکولوں میں کنٹین سمیت دیگر ٹھیکہ جات اور تمام مالیاتی معاملات کا سپیشل آڈٹ کرایا جائے۔ کانفرنس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکساں تعلیمی نصاب پرعمل درآمد، سکولوں میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف اور 18 سال تک کے طلبہ کی کورونا ویکسی نیشن، ای ٹرانسفر، سکولوں میں کھیلوں کے فروغ، ہاکی کی ٹیموں کی تشکیل، گراونڈز اور سامان کی دستیابی، ایس ٹی آئیز اور ایجوکیٹرز کی بھرتی، سکولوں میں شجرکاری و نرسریوں کے قیام کے لیے گرین اینڈگرے پراجیکٹ، طلبہ کے لیے آن لائن روشنی میگزین کے لیے تحریروں کی ترسیل اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکولوں میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
احتشام انور