میلسی،دفاتر کی سیلیں توڑنے پر 10افراد کیخلاف مقدمات،کارروائی شروع

  میلسی،دفاتر کی سیلیں توڑنے پر 10افراد کیخلاف مقدمات،کارروائی شروع

  

 میلسی(سپیشل رپورٹر)2غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے سیل کیئے گئے دفاتر کی سیلیں توڑنے پر چیف آفیسر تحصیل کونسل میلسی(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 نے 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرا دیئے۔ تفصیل کیمطابق چیف آفیسر تحصیل کونسل میلسی راؤ محمد نعیم خالد نے ٹبہ سلطانپور روڈ مترو میں بنائی گئی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی ڈریم لینڈ اور چک نمبر 90 ڈبلیو بی میں غیر قانونی المدینہ بلاک کے دفاتر کو نقشہ منظور نہ ہونے کی بناء پر سیل کر دیا لیکن ان کے جاتے ہی گلزار حسین شاہ اور اس کے 5ساتھیوں نے ڈریم لینڈ سوسائٹی اور شاہ محمد گجر اور اس کے 4ساتھیوں نے المدینہ کالونی کے دفاتر کی سیلیں توڑ کر دوبارہ غیر قانونی کاروبار شروع کر دیا جس پر چیف آفیسر نے پولیس تھانہ مترو میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرا دیئے۔

سیلیں توڑنے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -