ماحولیاتی تحفظ،مختلف شہروں میں مہم شروع، کباڑ خانوں، ہسپتالوں کی چیکنگ

ماحولیاتی تحفظ،مختلف شہروں میں مہم شروع، کباڑ خانوں، ہسپتالوں کی چیکنگ

  

بہالپور،خانیوال،مظفرگڑھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیورور پورٹ،تحصیل رپورٹر،نمائندہ (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

پاکستان،نیوز رپورٹر) ترجمان محکمہ ماحولیات مظفرگڑھ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماحول اور صحت عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ماحولیات مظفرگڑھ مورخہ 6ستمبرتا26ستمبرتک بھر پور کاروائی کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں محکمہ نے ضلع بھر کے کبا ڑ خانے اور ہسپتالوں اور کلینک لیبارٹری وغیرہ کے سروے کیے اور ہسپتالوں کے فضلے کو ٹھیک طریقے سے تلف نہ کر نے پر 21ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ پرائیوٹ ہسپتالوں کے مالکان کا ہدایت جاری کی گئی کہ ہسپتالوں کے فضلہ کو محکمہ تحفظ ماحول کے ہسپتال فضلہ منیجمنٹ رولز 2014کے تحت سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگائیں اس ضمن میں محکمہ ہذا نے آگاہی کیلئے بینرز بھی آویزاں کیے محکمہ نے ضلع بھر کے کباڑخانوں کے سروے کیے اور موقع پر ہسپتالوں کا ہسپتا لوں خرید و فروخت کرنیوالے 25کباڑخانوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آردرج کروائیں اور باقی ماندہ کباڑیوں کو سختی سے احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ ہسپتالوں کے فضلہ جات کی خرید فروخت نہ کریں۔ڈینگی کے حوالے سے بھی کباڑخانوں، سروس اسٹیشن،پٹرول پمپ،آئس فیکٹری،گودام اور زیر تعمیر عمارتوں کے مالکان کو بھی آگاہی کے طور پر پو سٹرز تقسیم کیے گئے۔زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹو ں کی منتقلی اور پولی تھین بیگ کی کمپین بھی جاری ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تحفظ ماحول کے لئے آگاہی کا اعلان کردیا-اس ضمن میں  اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم کی زیر نگرانی پلان تشکیل دے کر پٹرول پمپس اور سروس سٹیشنز پر اینٹی ڈینگی انسپکشن کی اور مالکان کو آگہی  کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور اور ہدایت کی گئی  کہ اپنے ارد گرد پانی کو جمع نہ ہونے دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہوسکے۔اس کے ساتھ محکمہ کی جانب سے ماحول کو صحت دوست بنانے کے لئے پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے- کارروائی کے دوران سرفراز انجم  اور ان کی ٹیم نے پرانی بھرائی اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے پر رحمانی  برکس استبل روڈ خانیوال کو سیل کر دیا۔ کارروائی بارے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے بتایا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحول نیفضائی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے کسی کو قانونی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی-اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات بہاولپور عنصر عباس سیال کی سربراہی میں محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز وحید مراد لاشاری اور محمد علیم ساگر نے ضلع بھر میں ڈینگی کے خلاف مہم میں 7 ہسپتال 8 کباڑ خانے سمیت 66ٹائر شاپ،نرسریز،سروس اسٹیشنز,انڈسٹریزصو ڈینگی کی موجودگی والی جگہوں کو چیک کیا اور حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے پانچ افراد کو نوٹس جاری کیے۔اس موقع پر عنصر عباس سیال نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے شہری ہمارا ساتھ دیں اور کباڑ خانے،ٹائرشاپس،نرسریز، والے حضرات اس بات کو یقینی بنائے کہ پانی اکٹھا نہ ہونے دیں کیونکہ جمع شدہ پانی ڈینگی کی افزائش کا موجب بن سکتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -