کرونا سے 5ہلاکتیں، ویکسی نیشن مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ 

کرونا سے 5ہلاکتیں، ویکسی نیشن مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ڈیرہ غازیخان(وقائع نگار،سٹی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 04 مزید مریض جاں بحق ہوگئے۔جس کے بعد اموات کی مجموعی  تعداد 911 ہو گئی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا  ملتان کی رہائشی 32 سالہ صغراں بی بی، 65 سالہ فوزیہ بی بی، اور 55 سالہ رابعہ بی بی نے دم توڑ دیا ،یوں یکم اپریل 2020 (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)
 سے 21 ستمبر   2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 911 ہو گئی  ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جن میں سے 18 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے,جبکہ کورونا کے شبہ میں 104 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 7ہزار 865 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار  889 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے  مختص   90 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 09 وینٹی لیٹر خالی ہیں،   جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 368 کر دی گئی  ہے، جن میں سے صرف 130 خالی ہیں،ادھر ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق داخل 238 مریضوں میں سے 219 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے جبکہ زیر علاج کورونا میں مبتلا 25 مریضوں میں سے 20 مریضوں نے بھی کورونا ویکسین نہیں لگوا رکھی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کرونا ویکسینیشن مہم میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے گزشتہ روز ویکسی نیشن سنٹرز کے اچانک دورے کئے۔اے سی سٹی نے ویکسین کے عمل اور سہولیات کا جائزہ لیا اور شہریوں کے مسائل کا بھی جائزہ لیا۔خواجہ عمیر محمود نے کرونا آن لائن رجسٹریشن کی بھی انسپکشن کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ ضلع میں کرونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرینگے۔شہری زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کرواکر قومی ذمہ داری ادا کریں۔ ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے کرونا وارڈ میں داخل ایک اور خاتون جان کی بازی ہار گئی ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا کے 183ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 27 کیسز مثبت اور 156 نیگیٹو رپورٹ ہو ئے،جبکہ 119افراد نے اپنے آپ کو ہو م آئسولیٹ کر لیا 3 مریضوں کی حالت انتہائی خطرناک ہے ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل 37 مریضوں میں سے ایک خاتون مریضہ مشتبہ کیس پٹھانی مائی جاں بحق ہو گئی،جبکہ ہسپتال میں داخل 16 مریضوں میں کرونا کا خدشہ پایا جارہا ہے اور فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے کہا کہ کرونا ایک خطرناک وباء ہے حکومتی ایس او پیز پرعمل کرکے اس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے شہری حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔
کرونا