خانیوال میں ایک اور سیاسی پارٹی کااضافہ

 خانیوال میں ایک اور سیاسی پارٹی کااضافہ

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان)خانیوال کی سیاست میں ایک اور سیاسی(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 پارٹی کا اضافہ ہوگیا، مختلف برادریوں نے مہر منظور سلطانی دیہڑ کو تحریک آواز حق پارٹی کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کرلیا تفصیل کے مطابق خا نیو آل فرید آباد میں بہت بڑا سیاسی جلسہ ہوا جس میں تمام برادریوں نے  متفقہ طور پر  مہر منظور دیہڑ سلطانی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔موقع پر چیئرمین تحریک آواز حق پارٹی مہر منظور حسین ڈیہڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا جلسہ کسی پارٹی یا کسی شخصیت کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ جلسہ صرف اور صرف غریب مزدور،کسان چ،چھوٹے کاروباری حضرات اور مظلوم پسے ہوئے طبقے کے حقوق کے لیے مؤثر آواز اٹھانے اور حکمرانوں کی مسائل حل کرنے پر توجہ دلوانے کے لئے ہے۔ علاقے کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے آج کے اس ترقی یافتہ دور میں ہمارا میونسپلٹی کا علاقہ ہے اور سوئی گیس، صاف پانی،ہیلتھ سہولیات نہ ہونا سڑکیں ٹوٹی ہوئی سب کے لئے پل اور انڈر پاس ہیں لیکن ادھر 30 ہزار کی آبادی کے لیے جہانیاں پھاٹک کا ہروقت بند رہنا کسی اذیت سے کم نہیں ہے۔ حق کی بندش کی وجہ سے مریض ذلیل جاتے ہیں اور سکول کے بچے بچیاں لیٹ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے انھیں محرومیوں کے لیے ہم نے جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے اس جدوجہد میں ہزاروں لوگ شامل ہو چکے ہیں علاقے کی محرومیوں اور شہر بھر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ مہر منظور نے کہا کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مہنگائی پر کنٹرول کرے مہنگائی کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے نئی نسل پریشان ہو کر بے راہ روی کا شکار ہے۔

سیاسی پارٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -