موسم خزاں داخلے، اسلامیہ یونیورسٹی میں درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

 موسم خزاں داخلے، اسلامیہ یونیورسٹی میں درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری موسم خزاں (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
 کے داخلوں کے لیے موصول درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ بی ایس پروگراموں میں داخلوں کی آخری تاریخ 4اکتوبر ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مزید درخواستیں جمع ہونے کی توقع ہے۔ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل نے کہا ہے کہ اتنی تعداد میں درخواستوں کی وصولی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بہترین معیار اور سازگار تعلیمی ماحول کی بدولت ہے۔اس وقت یونیورسٹی میں 234سے زائد بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق ایسے پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں جو مارکیٹ کی ضرویات سے ہم آہنگ ہیں اور فارغ التحصیل طلبا کو انٹرپرینورشپ اورروزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کووڈ بحران میں بھی تعلیمی سرگرمیوں میں تعطل نہیں آنے دیا۔ آن لائن کلاسز اور امتحانات کی بدولت طلبا کا قیمتی وقت بچ گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تینوں کیمپسز بہاولپور، رحیم یارخان اور بہاولنگر ناصرف شہری بلکہ قصبات سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کو بھی ٹرانسپورٹ کی سہولیات  مہیا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سپورٹس کی سہولیات بھی عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ ہاسٹلز، میڈیکلز اور دیگر سہولتوں کے باعث اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ناصرف جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان بھر سے آنے والے طلباء وطالبات کے لیے پر کشش تعلیمی ادارہ بن چکی ہے۔  
موسم خزاں