ملکی مسائل حل کرنے کیلئے جماعت اسلامی اقدامات کرے گی،ذیشان اختر

 ملکی مسائل حل کرنے کیلئے جماعت اسلامی اقدامات کرے گی،ذیشان اختر

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ  عوام فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو مسترد کرے اور دین کی سربلندی کیلئے کام کرنے والوں کا دست و بازو بنے۔ جماعت اسلامی اہلیت سے بھرپور افراد پر مشتمل جماعت ہے۔ اللہ تعالی نے موقع دیا اور قوم نے ساتھ دیا تو ملک کے مسائل حل کرکے اسے حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر ہر شعبے میں بنیادی ریفارمز لائے گی۔ عدالتوں، تعلیم اور دیگر شعبوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ڈھالا جائیگا۔ ملکی وسائل کو حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کرینگے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی ذخائر، چار موسموں، زرخیززمین اور ہیومن کپیٹل سے مالا مال کر رکھا ہے، اگر حکمرانوں کی نیت صاف ہو تو پاکستان عظیم طاقت بن کر ابھرے،لیکن گزشتہ تہتر برسوں سے اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔ حکمران اشرافیہ وسائل پر قابض ہے اور اس نے غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت کو اسلام کے تابع کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کا نظام نہ صرف پاکستان بلکہ انسانیت کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلامیانِ پاکستان متحد ہو جائیں اور وطن عزیز میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -