صوبہ بھرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کافیصلہ، بلدیاتی سربراہوں کومراسلہ

 صوبہ بھرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کافیصلہ، بلدیاتی سربراہوں کومراسلہ

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت کی جانب سے خانیوال سمیت(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

 صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کریں اور تجاوزات کو مسمار کرنے سے قبل ان کی تصاویر اور مسمار کرنے کے بعد کی تصاویر وزارت بلدیات کو روانہ کریں اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے دکانداروں کو اپنی حدود میں واپس لائیں تاکہ تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

تجاوزات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -