تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو، ویکسین سنٹرپرسہولیات زیرو

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو، ویکسین سنٹرپرسہولیات زیرو

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) حکومت کی طرف سے ویکسین آگاہی مہم اور نان ویکسینیٹڈ افراد پر مختلف پابندیوں کے باعث عوام کی کثیر تعداد روزانہ ویکسین سنٹروں کا رخ کر رہی ہے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم کرونا ویکسین سنٹر پر سہولیات کا فقدان ہے ویکسین سنٹر کے مین گیٹ کے باہر ویکسین لگوانے کا انتظار کرنے والے مردو خواتین کے بیٹھنے کا کوئی انتظام ہے(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

 نہ پینے کا پانی دستیاب ہیویکسین سنٹر کے باہر صبح سے شام تک لوگوں کا ہجوم لگا رہتا ہے جہاں بوڑھوں نوجوان عورتوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جہاں ایس او پیز نظر انداز ہونے لگا،کچھافراد کے ویکسین سنٹر میں جا کے بعد سنٹر کا مین گیٹ بند کردیا جاتا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد باہر انتظار میں کھڑے رہتے ہیں،بیٹھنے کی جگہ نہ ہونے کے باعث مرد اورخواتین کھلے آسمان تلے سخت دھوپ اور گرمی میں گھنٹوں انتظار کی اذیت برداشت کرنے پر مجبور ہیں،خاص طور پرخواتین کو اذیت ودشواریکا سامنا کرنا پڑرہا ہے،کوٹ ادو کے عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹی ایچ کیوہسپتال میں واقع ویکسین سنٹر پر عوام کے لیے مناسب سہولیات کا انتظام کیا جائے

ویکسین سنٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -